’’عمران خان نے اس شخص پر دس ارب پیشکش کا الزام لگایا جو کسی کو دھیلا دینے کا روادار نہیں‘‘ ، رانا ثنا اللہ

جمعہ 28 اپریل 2017 13:07

’’عمران خان نے اس شخص پر دس ارب پیشکش کا الزام لگایا جو کسی کو دھیلا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے دس ارب روپے کی پیشکش کے الزام کو ایسے شخص سے منسوب کیا ہے جو کسی کو دھیلا دینے کا روادار نہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف تو کسی کو دھیلا دینے کے لئے راضی نہیں۔ وہ پنجاب حکومت کے ملازمین سے آفس ٹائم سے زیادہ کام کراتے ہیں۔ ہفتہ اور اتوار کے روز اجلاس بلا لیتے ہیں اور اس کے متبادل کے طور پر دھیلا دینے کو تیار نہیں ہوتے جس پر رانا ثنا اللہ سمیت تمام صحافیوں نے خوب قہقے لگائے ۔

متعلقہ عنوان :