ملک بھرکی تمام یونیورسٹیز ، کالجز، سکولز اور دیگر تعلیمی اداروں میں پیر کوتعطیل ہو گی

جمعہ 28 اپریل 2017 13:01

ملک بھرکی تمام یونیورسٹیز ، کالجز، سکولز اور دیگر تعلیمی اداروں میں ..
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء)ملک بھر کی تمام یونیورسٹیز ، کالجز ، سکولز اور دیگر تعلیمی اداروں میں یکم مئی بروز پیرکو عام تعطیل ہو گی۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم کے ترجمان نے بتا یا کہ چونکہ حکومت پاکستان نے یکم مئی کو لیبر ڈے کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے لہٰذا پیر کو تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔