لاہور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں یکم مئی کو عام تعطیل ہو گی

جمعہ 28 اپریل 2017 13:01

لاہور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں یکم مئی کو عام تعطیل ہو گی
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) لاہور ہائیکورٹ لاہور ، اس کے ذیلی راولپنڈی ، ملتان ، بہاولپور بینچز، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس ، سینئر اینڈ سول کورٹس اور صوبہ بھر کی دیگر ماتحت عدالتوں میں یکم مئی بروز پیر کو عام تعطیل ہو گی۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے یکم مئی بروز پیر کو ملک بھر میں لیبر ڈے کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جس کے باعث تمام عدالتیں بھی بند رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :