سٹیٹ بینک اور تمام مالیاتی ادارے پیر کو لیبر ڈے کی تعطیل کے سلسلہ میں بند رہیں گے

جمعہ 28 اپریل 2017 13:01

سٹیٹ بینک اور تمام مالیاتی ادارے پیر کو لیبر ڈے کی تعطیل کے سلسلہ میں ..
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء)سٹیٹ بینک آف پاکستان ، سٹیٹ بینک بینکنگ سروسز آف پاکستان ، تمام شیڈولڈ بینک و مالیاتی ادارے پیر یکم مئی کو لیبر ڈے کی تعطیل کے سلسلہ میں بند رہیں گے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق لیبر ڈے کی تعطیل کے موقع پر کسی قسم کا کوئی کاروباری لین دین نہیں ہو گا جبکہ منگل2مئی کو بینک و مالیاتی ادارے معمول کے مطابق خدمات سرانجام دیں گے۔