ملک بھر میں پیر کو محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان

جمعہ 28 اپریل 2017 13:01

ملک بھر میں پیر کو محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء)پاکستان سمیت دنیا بھر میں محنت کشوں کا عالمی دن یکم مئی بروزپیر کو بھر پور طریقے سے منایا جائے گا جبکہ محنت کشوں کے عالمی دن (ورلڈ لیبر ڈے ) کے موقع پرملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جس کے باعث تمام سرکاری ، غیر سرکاری ، نجی ، صنعتی ادارے بند رہیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملک بھر میں مختلف تقریبات، سیمینارز ، کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گاجس میں شکاگو کے محنت کشوں کے ساتھ اظہار یکجہتی سمیت مزدوروں، محنت کشوں کے مسائل پر روشنی ڈ الی جائے گی۔

تمام بڑے شہروں میں پاکستان لیبر فیڈریشن، پاکستان ورکرز یونین، لیبر قومی موومنٹ ، پیپلز لیبر بیورو اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام ریلیوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا اور محنت کشوں کو ان کے حقوق کی فراہمی کیلئے بھر پور آواز اٹھائی جائے گی۔