فیصل آباد میں لاہور ہائیکورٹ کے بنچ کے قیام کیلئے وکلاء کل مکمل احتجاجی ہڑتال کریں گے

جمعہ 28 اپریل 2017 13:01

فیصل آباد میں لاہور ہائیکورٹ کے بنچ کے قیام کیلئے وکلاء کل مکمل احتجاجی ..
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) فیصل آباد میں لاہور ہائیکورٹ کے بنچ کے قیام کیلئے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر تمام وکلاء کل ہفتہ کو مکمل احتجاجی ہڑتال کریں گے اور کوئی وکیل کسی عدالت میں پیش نہیں ہو گا جبکہ ہر قسم کی عدالتی کارروائی کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر فیصل آباد کے وکلاء طویل عرصہ سے فیصل آباد میں لاہور ہائیکورٹ کے بینچ کے قیام کیلئے اپنی جدو جہد اور ہفتہ وار احتجاجی ہڑتال کا سلسلہ جاری و ساری رکھے ہوئے ہیں مگر متعلقہ ارباب اقتدار واختیار کی جانب سے اس ضمن میں کوئی فیصلہ کن اقدامات نہ کئے جا رہے ہیں جس پر وکلاء کو مجبوراً ہڑتال کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ جب تک فیصل آباد میں لاہور ہائیکورٹ کا بینچ قائم نہیں کر دیا جاتا اس وقت تک ان کا احتجاج اور ہفتہ وار ہڑتال کا سلسلہ جاری رہے گا۔انہوںنے بتایا کہ ہڑتال کے موقع پر جنرل ہائوس کا اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا اور ریلی بھی نکالی جائے گی۔دوسری جانب ہڑتال کے ایام میںاپنے مقدمات کی تاریخ پیشیوں کے سلسلہ میں عدالتوں میں آنے والے سائلین کو زبر دست مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ خود عدالتوں میں پیش ہو کر نئی تاریخیں حاصل کرتے ہیں جس سے انصاف کی بروقت فراہمی کا عمل بھی متاثر ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :