راولپنڈی: میٹروبس کی ٹکر سے میڈیکل کی طالبہ جاں بحق ، وزیر اعلٰی پنجاب کا نوٹس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 اپریل 2017 12:35

راولپنڈی:  میٹروبس کی ٹکر سے میڈیکل کی طالبہ جاں بحق ، وزیر اعلٰی پنجاب ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 اپریل 2017ء) : راولپنڈی میں میٹروبس کی ٹکر سے میڈیکل کی طالبہ جاں بحق ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والی طالبہ کی شناخت سُمیرا کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں بتایا کہ حادثہ میٹروبس کے ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا۔ ڈرائیور نے میٹرو بس کے ٹریک پر مرمتی ٹریک سے بچنے کے لیے ایمرجنسی بریک لگائی تو بس اسٹریٹ لائٹ کے پول سے ٹکرائی۔

جس پر شیشے کا سہارا لے کر بس میں کھڑی سُمیرا پہلے بس سے نیچے گری اور پھر اسی بس کے نیچے آگئی۔

(جاری ہے)

ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا کہ حادثے کے بعد ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی اور ڈیوٹی کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ دوسری جانب طالبہ کی ہلاکت کے معاملے پر میڈیکل کے طلبا نے احتجاج کی کال دے دی ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ڈرائیور کو گرفتار کیا جائے۔ طلبا کا کہنا ہے کہ اگر تحقیقات کر کے ڈرائیور کو گرفتار نہ کیا گیا تو میٹرو ٹریک بند کردیں گے۔ میٹروبس ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے طالبہ کی ہلاکت پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے نوٹس لے لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ ذمہ داران کا تعین کر کے فوری کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :