پشاور،بھانجوں کی فائرنگ سے ماموں سمیت 2 افراد جاں بحق، ایک شخص زخمی

جمعہ 28 اپریل 2017 12:21

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2017ء) پشاور میں تھانہ اغامیرجانی کی حدود میں بھانجوں نے فائرنگ کر کے اپنے ماموں سمیت 2 افراد کو قتل جبکہ ایک شخص کو زخمی کردیا۔پشاور میں تھانہ اغامیرجانی کی حدود میں دوگرپوں کے درمیان فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق 2 ملزمان خالد اور عارف نے اپنے ماموں شریف اور طاہر کو 30 ہزار روپے کے تنازعے پر فائرنگ کرکے قتل جبکہ ایک شخص کو زخمی کردیا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ جبکہ زخمی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔دوسری جانب پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارنا شروع کردئے ۔