شیخوپورہ ، مردم شماری ٹیم نے 13برس سے غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کا سراغ لگا کر پولیس کے حوالے کر دیا

جمعہ 28 اپریل 2017 12:19

شیخوپورہ ، مردم شماری  ٹیم نے 13برس سے غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں ..
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2017ء) شیخوپورہ کے نواحی علاقہ میں مردم شماری کی ٹیم نے خانہ شماری کے دوران 13برس سے غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کا سراغ لگا کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ میں محلہ رحمت کا لونی میں مردم شماری کی ٹیم گھر گھر جا کر خانہ شماری کر رہی تھی کہ وہاں پر دو گھر دروازہ نہیں کھول رہے تھے جس پر آرمی کے جوانوں کو شک گزرنے پر انہوں نے زبردستی دروازہ کھلوایا تو وہاں پر پچھلے 13برس سے غیر قانونی طور پر مقیم خواتین سمیت 14 افغان باشندے پائے گئے جن کے سربراہ داد خان اور جمہ خان سمیت دیگر تین افراد کو فوری طور پر حراست میں لے کر تھانہ بی ڈویژن پولیس کے حوالے کر دیا گیا پولیس نے افغان باشندوں کے خلاف تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :