چھوٹے کاشتکاروں کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنا ہمارا مشن ہے‘ وزیراعلیٰ پنجاب

جمعہ 28 اپریل 2017 12:19

چھوٹے کاشتکاروں کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنا ہمارا مشن ہے‘ وزیراعلیٰ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ چھوٹے کاشتکاروں کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنا ہمارا مشن ہے‘ کسی کو کاشتکار کا حق نہیں مارنے دوں گا‘ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے چھوٹے کاشتکاروں کی ترقی کے لئے تاریخ ساز کسان پیکج دیا‘ تاریخ میں پہلی بار چھوٹے کاشتکاروں کو 100 ارب روپے کے بلا سود قرضے دیئے جارہے ہیں‘ رواں سال 40 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

جمعہ کو وفاقی وزیر تحفظ خوراک سکندر حیات بوسن سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے چھوٹے کاشتکاروں کی ترقی کے لئے تاریخ ساز کسان پیکج دیا۔ تاریخ میں پہلی بار چھوٹے کاشتکاروں کو سو ارب روپے کے بلا سود قرضے دیئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

سو ارب روپے کے تاریخی کسان پیکج کے مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زرعی لوازمات اور کھادوں پر سبسڈی سے چھوٹے کاشتکار مستفید ہورہے ہیں۔

پنجاب میں گندم خریداری مہم زور و شور سے جاری ہے۔ شفاف اور جدید طریقہ کے تحت کاشتکاروں میں بار دانہ تقسیم کیا جارہا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ رواں سال چالیس لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا ہدف مقرر کیا گیا ہے کسی کو کاشتکار کا حق نہیں مارنے ندوں گا۔ چھوٹے کاشتکاروں کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنا ہمارا مشن ہے۔