کیا جندال اپنے ساتھ ایشوریا رائے کو پاکستان لایا تھا؟ نبیل گبول حکومت پر برس پڑے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 اپریل 2017 11:49

کیا جندال اپنے ساتھ ایشوریا رائے کو پاکستان لایا تھا؟ نبیل گبول حکومت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 اپریل 2017ء) : بھارتی اسٹیل ٹائیکون جندال کی پاکستان آمد اور وزیر اعظم نواز شریف سے مری میں ملاقات گذشتہ روز ہی سے موضوع بحث بنی ہوئی ہے جبکہ پاکستان کے سیاسی حلقے اس ملاقات کو خفیہ رکھنے پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں سینئیر سیاستدان اور پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ آخر جندال کی پاکستان آمد اور وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کو خفیہ کیوں رکھا گیا؟ نبیل گبول نے وزیر مملک کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے کہا کہ کیا جندال اپنے ساتھ ایشوریا رائے کو لایا تھا اور اسے گھمانے مری لے گیا؟ یا تو آپ کہہ دیں کہ جندال کا دورہ پاکستان ایک نجی دورہ تھا۔

نبیل گبول کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہئیے تھا کہ دفتر خارجہ کو ہدایت کی جاتی تاکہ وہ جندال کی آمد کی اطلاع کرتے۔ لیکن اب دفتر خارجہ پر بھی سوالات اُٹھ رہے ہیں۔ ہم نے ماریں کھائی ہیں۔ اور لاشیں اُٹھائی ہیں۔ را اور انڈیا ہمارے ساتھ جنگ پر ہے۔ ہم صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ آپ کا دفتر خارجہ آ کر ایک بیان دے اور جندال کی پاکستان آمد کی وضاحت کرے۔

متعلقہ عنوان :