بھارت مقبوضہ کشمیرمیں شہریوں پرمظالم ڈھارہاہے،اعزازچوہدری

جمعہ 28 اپریل 2017 11:59

بھارت مقبوضہ کشمیرمیں شہریوں پرمظالم ڈھارہاہے،اعزازچوہدری
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) مریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہاہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں شہریوں پر مظالم ڈھارہا ہے۔ پاکستان دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پر عزم ہے۔ امریکا خطے میں قیام امن کیلئے پہلے سے بہتر کردار ادا کرنے کی پوزیشن میں ہے،پاکستان امریکا کے ساتھ باہمی مفادات کی بنیاد پر تعلقات چاہتا ہے، پاکستان اور امریکا کے تعلقات وسیع مفاد میں ہیں۔

سفارتکاری باہمی معاملات کے حل کاموثراورآسان طریقہ ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہارورڈ کینیڈی اسکول میں خطاب کرتے ہوئے اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی تمام انسانیت کی مشترکہ دشمن ہے۔ امریکا خطے میں قیام امن کیلئے پہلے سے بہتر کردار ادا کرنے کی پوزیشن میں ہے۔اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ باہمی مفادات کی بنیاد پر تعلقات چاہتا ہے، پاکستان اور امریکا کے تعلقات وسیع مفاد میں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ معمولی تنازعات سے تاریخی پاک امریکی تعلقات کمزورنہیں ہوسکتے۔سفارتکاری باہمی معاملات کے حل کاموثراورآسان طریقہ ہے۔

متعلقہ عنوان :