مسلم لیگ ن کے رہنما نواز شریف کو بوجھ سمجھنا شروع ہو گئے ہیں۔ مبشر لقمان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 اپریل 2017 11:29

مسلم لیگ ن کے رہنما نواز شریف کو بوجھ سمجھنا شروع ہو گئے ہیں۔ مبشر لقمان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 اپریل 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میں پھوٹ پڑ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے اپنے اندرہی توڑ پھوڑ شروع ہو گئی۔ مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما پارٹی سربراہ میاں محمد نواز شریف کو اپنے لیے سرمایہ سمجھنے کی بجائے بوجھ سمجھنا شروع ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مبشر لقمان نے گذشتہ رات اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایک خبر کے مطابق ریاض پیرزادہ جو مسلم لیگ ن کے پرانے رہنما ہیں، نہایت قابل احترام اور قابل عزت ہیں اور ان دوست اور دشمن بھی ان کو اچھے الفاظ میں یاد کرتے ہیں۔ مبشر لقمان نے کا کہ ریاض پیرزادہ مسلم لیگ ن کے آٹھ ایم این ایز اور پندرہ ایم پی ایز کے ساتھ استعفیٰ دے دیں گے۔

یہ فیصلہ ریاض پیرزادہ نے نواز شریف کی پالیسیز اور پانامہ کیس کے بعد ان کے مستعفی نہ ہونے کی وجہ سے کیا ہے۔ممکنہ طور پر مستعفی ہونے والے ایم این ایز میں وفاقی وزیر اور ایم پی ایز میں دو صوبائی وزیر شامل ہیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ آج صبح ہی ریاض پیرزادہ نے وزیر اعظم نواز شریف کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا ہے۔ مبشر لقمان نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: