88 اضلاع میں خانہ و مردم شماری کا دوسرا مرحلہ جاری

جمعہ 28 اپریل 2017 11:22

88 اضلاع میں خانہ و مردم شماری کا دوسرا مرحلہ جاری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) ملک کے 88 اضلاع میں خانہ و مردم شماری کا دوسرا مرحلہ جاری ہے ۔ اسلام آباد ، راولپنڈی اور وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقہ جات بھی دوسرے مرحلہ میں شامل ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق ملک کے 88اضلاع میں خانہ و مردم شماری کا دوسرا مرحلہ جاری ہے جو اگلے مہینے کی چوبیس تاریخ کو مکمل ہوگا ۔

(جاری ہے)

دوسرے مرحلہ میں اسلام آباد ، راولپنڈی اور وفاق کے زیر اہتمام قبائلی علاقے بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ مردم شماری کے پہلے مرحلے میں 63اضلاع میں ہونے والی مردم شماری کے بارے میں جمع ہونے والی دستاویزات شماریات بیورو کے ہیڈ کوارٹر میں بحفاظت وصول کر لی گئی ہیں۔ بین الاقوامی مبصرین نے مردم شماری پر اطمینان کا اظہار کیا ہے جس سے مردم شماری کی شفافیت میں اضافہ ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :