قبائلی علاقوں میں مکانات کے معاوضہ جات کی ادائیگی کا سلسلہ جاری

جمعہ 28 اپریل 2017 11:22

قبائلی علاقوں میں مکانات کے معاوضہ جات کی ادائیگی کا سلسلہ جاری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں میں مکانات کے معاوضہ جات کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے، عارضی طور پر بے گھر افراد کو مکمل طور پر تباہ ہونے والے مکان کا معاوضہ چار لاکھ روپے جبکہ جزوی طور پر متاثر ہونے والے گھر کا معاوضہ ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے ادا کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ایف ڈی ایم اے کے حکام کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں وفاق کے زیر اہتمام قبائلی علاقہ جات مکانات کے معاوضہ جات کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے ۔ سروے ٹیمیں گھر گھر جا کر مکانات کے نقصان کا اندازہ لگا رہی ہیں اور اس حوالے سے فہرستیں مرتب کر کے فاٹا ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کو فراہم کی جا رہی ہیں جس کی بنیاد پر مکمل طور پر تباہ ہونے والے مکانات کا معاوضہ چار لاکھ روپے ادا کیا جا رہا ہے جبکہ جزوی طور پر متاثر ہونے والے گھر کا معاوضہ ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے ادا کیا جا رہا ہے ۔