وادی ہنزہ میں سیاحوں کی گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق

جمعہ 28 اپریل 2017 10:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) وادی ہنزہ میں سیاحوں کی گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق وادی ہنزہ میں سیر کی غرض سے جانے والے والے سیاحوں کی گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں2 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔حادثہ کا شکار ہونے والوں میں سے ایک سیاح کا تعلق چین اور 3 افراد کا تعلق گوجرانوالہ سے بتایا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق امدادی ٹیموں نے دونوں افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ زخمیوں کو آغا خان ہسپتال ہنزہ منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :