پاکستان آنے والے بھارتی صنعت کار سجن جندال نے پاکستانی قوانین کی دھجیاں اڑا دیں

muhammad ali محمد علی جمعہ 28 اپریل 2017 00:12

پاکستان آنے والے بھارتی صنعت کار سجن جندال نے پاکستانی قوانین کی دھجیاں ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اپریل2017ء) پاکستان آنے والے بھارتی صنعت کار سجن جندال نے پاکستانی قوانین کی دھجیاں اڑا دیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے قریبی دوست اور بھارت کے معروف صنعت کار سجن جندال کی پاکستان آمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان آمد پر سجن جندال نے پاکستانی قوانین کی دھجیاں اڑا دیں۔ سجن جندال کو پاکستانی شہروں اسلام آباد اور لاہور کیلئے ویزہ جاری کیا گیا۔ تاہم سجن جندال پاکستان آتے ہی وزیراعظم سے ملاقات کیلئے مری پہنچ گئے۔ سجن جندال مری کا ویزہ نہ ہونے کے باوجود وہاں پہنچے۔ واضح رہے کہ بنا ویزے کے کسی شہر کا سفر کرنا قوانین کی سراسر خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ عنوان :