جاپانی کارڈ بورڈ آرٹسٹ نے ایمزون کے پرانے کارڈ بورڈ باکسز کو شاہکار فن پاروں میں بدل دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 27 اپریل 2017 23:55

جاپانی کارڈ بورڈ آرٹسٹ نے ایمزون کے پرانے کارڈ بورڈ باکسز کو شاہکار ..
ہم جو بھی چیز خریدتے ہیں وہ گتے کی پیکنگ میں آتی ہے۔ تمام افراد گتے کے ان ڈبوں کو مختلف نظر سے دیکھتے ہیں، کچھ لوگ تو اسے دوسرا سامان رکھنے کے لیے استعمال کرتے ہیں تو کچھ اسے فوراً سے پہلے ہی کوڑے کے ڈبے کی نذر کر دیتے ہیں لیکن جاپان کا ایک فن کارہ  ایسی بھی ہے جو پرانے گتوں سے شاہکار فن پارے بناتی ہے۔ مونومی اوہنو   گتے کے پرانے ڈبوں کو اپنے 3 ڈی  مجسموں کےلیے میٹریل کے طور پر استعمال کرتی ہے۔

(جاری ہے)


اوساکا یونیورسٹی میں آرٹس کی تعلیم حاصل کرتے ہوئے انہوں نے 3 ڈی اینی میشن میں مہارت حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔ سافٹ وئیرز کی تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ  مونومی  نے ایمزون کے پرانے کارڈبورڈ سے طرح طرح کے مجسمے اور ماڈل بنانے شروع کر دئیے۔وقت کے ساتھ ساتھ وہ اپنے کام میں ماہر ہوتی گئیں۔ مونومی اس وقت اسلحے میں ٹینک، پستول، گن کے ماڈل بنا چکی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں  نے سپرہیروز اور افسانوی کرداروں کے ماڈلز بھی بنائے ہیں۔ مونومی کے بنائے کچھ ماڈلز آپ بھی نیچے موجود البم میں دیکھیں۔


جاپانی فن کارہ کے پرائے گتے سے بنائے ہوئے شاہکار فن پارے