پاکستان میں 63 فیصد افراد بجلی کے ضیاع پر پریشان،گیلپ سروے

جمعرات 27 اپریل 2017 23:59

پاکستان میں 63 فیصد افراد بجلی کے ضیاع پر پریشان،گیلپ سروے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2017ء) گیلپ پاکستان کے ایک حالیہ سروے کے مطابق ہر 10 میں سے 6 پاکستانی اس بات کو لے کر فکر مند ہیں کہ لوگ اپنے گھروں میں غیر ضروری روشنیاں اور الیکٹرانکس آلات بند نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

سرورے میں ملک بھر کے مختلف افراد سے یہ سوال پوچھا گیا کہ کیا وہ بجلی کے آلات کھلے رہنے سے پریشان ہوتے ہیں اس کے جواب میں 63 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ وہ بجلی کے ضیاع پر کافی پریشان ہوتے ہیں جبکہ 22 فیصد کا کہنا تھا کہ انہیں بجلی کے ضاع ہونے پر کوئی فکر نہیں ہوتی،اس لئے وہ اپنے گھروں میں غیر ضروری روشنیاں اور الیکٹرونکس آلات بند بھی نہیں کرتے،گیلپ سروے میں 1 فیصد افراد نے کسی رائے کا اظہار نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :