Live Updates

مسیحی اقلیت نہیں ہیں ، اقلیت وہ ہیں جو پاکستان کی ترقی نہیں چاہتے ،پاکستان میں دہشت گردی کر رہے ہیں اور املاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں ،معاشی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ،پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کی سیاست اندھیر کوٹھری میں دفن ہو چکی ہے

وفاقی وزیر انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل کا مستحق مسیحی خاندانوں میں کرسمس چیک تقسم کرنے کی تقریب سے خطاب

جمعرات 27 اپریل 2017 23:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2017ء) وفاقی وزیر انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ پاکستان کو دو طرح کے دشمنوں کا سامنا ہے ایک وہ جو ہماری سالمیت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں اور دوسرے وہ جو دھرنوں جلسوں اور منفی سیاست کے ذریعے پاکستان کی ترقی روک رہے ہیں اور پاکستان کے اندر رہ کر اس کی جڑیں کھوکھلی کر رہے ہیں۔

مسیحی اقلیت نہیں ہیں اور نہ ہی حکومت ہمیں اقلیت سمجھتی ہے اقلیت وہ ہیں جو پاکستان کی ترقی نہیں چاہتے پاکستان میں دہشت گردی کر رہے ہیں املاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں وزیراعظم نے ہمیشہ قوم کی پاس داری کی ہے اور وسائل کو عوام کا بنیادی حق سمجھا ہے میاں نواز شریف اور میاں شہبازشریف نے اپنی خوشیاں ہمیشہ مسیحیوںپر نچھاور کی ہیں حکومت نے ہمیشہ غربت ختم کرنے کے لیے کوشش کی ہیں غریب کو ختم کرنے کے لیے نہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم ملک میں ایسا نظام تعلیم چاہتے ہیں جو امیر اور غریب سب کے بچوں کے لیے ایک جیسا ہو وہ یوحناآباد میں مستحق مسیحی خاندانوں میں کرسمس چیک تقسم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے مستحق خاندانوں کو پانچ ہزار فی خاندان کے حساب سے چیک تقسیم کیے جن کی مجموعی مالیت چودہ لاکھ روپے ہے۔ انہوں نے کہا لیڈر وہ ہوتا ہے جو پوری قوم کو ساتھ لے کر چلتا ہے اور جن کے پاس کو ئی منزل اور ویژن ہووزیراعظم ایک ویژن کے تحت قوم کو آگے لے کر جا رہے ہیں۔

ملک کی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کا دماغی توازن درست نہیںان کا اندازا اس بات لگایا جاسکتا کہ دھرنوں ریلیوں اور منفی سیاست کے ذریعے ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کی راہ میں روکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔ ملکی وسائل پر عوام کا حق ہے اور موجودہ حکومت نے وسائل کا منہ پاکستان کی ترقی کی طرف موڑ دیا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں دنیا کے ساتھ چلنا ہے اور دنیا کا مقابلہ کرنا ہے یہ اسی صورت ممکن ہے کہ ہم اپنی نوجوان نسل کو اعلی تعلیم سے آراستہ کریں۔

حکومت مسیحی برادری اور دیگر اقلیتوں کے لیے بہت سی فلاحی پالیسیاں متعارف کروا رہی ہے مسیحیوں کے ساتھ حکومت پہلے بھی ان کی خوشیوں میں شریک ہوتی رہی ہے لیکن ہندووں اور سکھوں کے ساتھ خوشیاں آج تک کسی نے نہیں منائی تھیں۔ وزیراعظم نے ہولی اور دیوالی منا کر یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان میں رہنے والے سب برابر ہیں۔معروف مسلم لیگی رہنماممبر قومی اسمبلی رانا مبشر اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت کے خلاف بین الاقوامی سازشیں ہو رہی ہیںمخالفین ملک میں ہونے والی معاشی ترقی کو برداشت نہیں کر رہے۔

سی پیک کے تحت ملک کو اربوں روپے کی آمدن ہوگی۔ آنے والے دنوں میں ملک معاشی طور پر سپر پاور بننے والا ہے اور آنے والے پانچ سال بھی پاکستان مسلم لیگ کے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کی سیاست اندھیر کوٹھری میں جا چکی ہے کھوکھلے نعروں اور من گھڑت پراپرگنڈہ کے ذریعے عوام کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا۔ وزیراعظم کے ترقی کے ویژن کی تعریف دنیا کے دیگر ممالک بھی کر رہے ہیں ۔

ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے عوام کو ایسے لوگوں سے ہشیار رہنا ہوگا۔ تقریب میں مسیحی برادری کے لوگوں بڑی تعداد میں شرکت کی اور ہاتھ اٹھا کر اس بات کا عہد کیا کہ وہ مسلم لیگ کی پالیسیوں پر اعتماد جاری رکھیں گے ۔تقریب سے دیگر مسلم لیگی و مسیحی لیڈروں نے بھی خطا ب کیا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات