بھارت کو کل بھوشن یادیو تک قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ میرٹ پر کیا جائے گا،پاکستان

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں فورسز کی سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو چھپانے کے لئے سوشل میڈیا پر پابندی لگادی ،یہ اقدامات مغربی اخبارات نے اپنی شہہ سرخیوں میں اٹھائے ،بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں جابرانہ پالیسیاں جاری ،بھارتی ہندو دہشت گرد تنظیم نے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے خلاف جنگ شروع کر دی ،بین الاقوامی برادری بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے روکے، پاکستان بین الاقوامی برادری کو افغانستان کی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے مسلسل آگاہ کر رہا ہے ، احسان اللہ احسان نے اعتراف کیا ہے کہ جماعت الاحرار بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی را کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے ،وہ ان دہشت گردوں کو رہائش تربیت،طبی سہولیات اور تمام دیگر سہولیات فراہم کررہی ہے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کی ہفتہ وار نیوز بریفنگ

جمعرات 27 اپریل 2017 23:57

بھارت کو کل بھوشن یادیو تک قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ میرٹ پر کیا جائے ..
اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2017ء) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں فورسز کی جاری سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو چھپانے کے لئے سوشل میڈیا پر پابندی لگادی ،یہ اقدامات مغربی اخبارات کی جانب سے اپنی شہہ سرخیوں میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت مظالم کو اجاگر کرنے کے بعد اٹھائے گئے ہیں،بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں جابرانہ پالیسیاں جاری ہیں،بھارتی ہندو دہشت گرد تنظیم نے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے خلاف جنگ شروع کر دی ،بین الاقوامی برادری بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے روکے، بھارت کو کل بھوشن یادیو تک قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ میرٹ پر کیا جاے گا ،اس کے اعترافی بیان سے پاکستان میں دیگر دہشت گرد نیٹ ورک توڑنے میں مدد ملی ،پاکستان بین الاقوامی برادری کو افغانستان کی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے مسلسل آگاہ کر رہا ہے ،بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر مدر آف آل بمبز حملے میں 13 بھارتی ہلاک ہوئے،یہ بھارتی دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر کیا کر رہے تھے،احسان اللہ احسان نے اعتراف کیا ہے کہ جماعت الاحرار بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی را کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے ،وہ ان دہشت گردوں کو رہائش تربیت،طبی سہولیات اور تمام دیگر سہولیات فراہم کررہی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا ہفتہ وار بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ کرم ایجنسی میں دہشت گردی کی بھرپور مزمت کرتے ہیں،جماعت الاحرار نے حملے کی ذمہ داری قبول کی جو کہ سب کو علم ہے کہ کہاں موجود ہے،بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے جاری سنگین انسانی حقوق کو چھپانے کے لئے سوشل میڈیا پر پابندی لگادی ہے،بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں جابرانہ پالیسیاں جاری ہیں، مقبوضہ کشمیر میں 150 سے زائد طلبا بھارتی قابض افواج کی فائرنگ آنسو گیس شیلنگ سے زخمی ہوئے۔

خواتین طلبہ کے خلاف بھی طاقت کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔مقبوضہ کشمیر میں حریت قائدین کو گرفتار کیا گیا ۔ گزشتہ رات آسیہ اندرانی کو گرفتار کیا گیا۔بھارتی ہندو دہشت گرد تنظیم نے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے خلاف جنگ شروع کر دی ہے۔بین الاقوامی برادری بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے روکے۔کل بھوشن یادیو بھارتی بحریہ کا کمانڈر تھا جو کہ را کے لئے کام کر رہا تھا۔

وہ پاکستان میں تخریب کاری میں ملوث تھا اور یہاں سے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔کل بھوشن تک قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ میرٹ پر کیا جاے گا۔احسان اللہ احسان نے پاکستانی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈالے۔پاکستان نے ہمیشہ بین الاقوامی برادری کو افغانستان کی زمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے آگاہ کیا۔بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر مدر آف آل بمبز حملے میں 13 بھارتی ہلاک ہوئے۔

یہ بھارتی دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر کیا کر رہے تھے۔ برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد بھی بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ کو بند کر دیا تھا۔یہ اقدامات مغربی اخبارات کی جانب سے اپنی شہہ سرخیوں میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت مظالم کو اجاگر کرنے سے ہوا ۔ پاکستان کا اعلی سطح کا پارلیمانی وفد اس ماہ کے آخر میں افغانستان کادورہ کرے گا۔

ابھی تک جو دہشت گرد پکڑے گئے وہ بھارت کے ریاستی سطح پر پاکستان میں دہشت گردی اور دہشت گردوں کی مالی امداد کا ثبوت ہیں۔کل بھوشن یادیو پر یہاں کے قوانین کے مطابق مقدمہ چلایا گیا۔اس کے اعترافی بیان سے پاکستان میں دیگر دہشت گرد نیٹ ورک توڑنے میں مدد ملی۔بھارت میں بڑھتی انتہا پسندی بین الاقوامی برادری کے لئے بھی تشویش کا باعث ہے۔ وزیر اعظم نے خود بھی افغان صوبہ بلخ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

پاکستان کو افغانستان میں دہشت گرد حملوں پر مورد الزام ٹھہرانا اندرونی مسائل سے نظر چرانے کی کوشش ہے۔ہم نے واضح طور پر کہا کہ سعودی قیادت میں مسلم اتحاد کسی ملک کے خلاف نہیں ۔ ایرانی بارڈر سیکیورٹی گارڈ کا قتل ایرانی سرزمین پر ہوا۔ہم متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور واقعہ کی مذمت کرتے ہیں۔بھارت میں مذہبی تہواروں پر ہونے والی 15 تعطیلات منسوخ کئے جانا وہاں اقلیتوں کی جانب ناروا سلوک کی عکاسی ہیں۔ایسے اقدامات سے بین الاقوامی مذہبی ہم آہنگی کی کوئی خدمت نہیں ہو رہی۔