لیسکو کو ‘دس اعشاریہ دو فیصد بجلی غائب ہونے سے سالانہ دس ارب روپے کا نقصان ہونے کا انکشاف

جمعرات 27 اپریل 2017 23:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2017ء) لیسکو کے بوسیدہ ٹرانسمشین اور ڈسٹری بیوشن سسٹم سے سالانہ اربوں روپے کی بجلی غائب ہونے لگی‘دس اعشاریہ دو فیصد بجلی غائب ہونے سے سالانہ دس ارب روپے کا نقصان ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے سسٹم کو چیک کرنے کے لئے تھرڈ پارٹی ایویلوایشن کروائی گئی جس کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لیسکو کے سسٹم سے سالانہ دس اعشاریہ دو فیصد بجلی غائب ہونے لگی ہے، غائب ہونے والی بجلی کی قیمت دس ارب روپے کے قریب بنتی ہے رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ سسٹم میں نصب ڈسٹری بیوشن اور پاور ٹرانسفارمرز کی وجہ سے چھ فیصد بجلی سسٹم سے غائب ہو رہی ہے ذرائع نے بتایاکہ حکومت کی جانب سے بجلی کی پیدوار بڑھانے کے لئے پاور ہاوسز پر تو کام کیا جا رہا ہے لیکن سسٹم کی اپ گریڈیشن پر توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے کمپنی کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :