اٹک،نامعلوم موٹر سائیکل سوار لیڈی ڈاکٹر کی گاڑی سے پرس اٹھا کر فرار ہو گئے

جمعرات 27 اپریل 2017 23:42

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2017ء) نامعلوم موٹر سائیکل سوار لیڈی ڈاکٹر کی گاڑی سے پرس اٹھا کر فرار ہو گئے،تفصیلات کے مطابق تسنیم کوثر دختر محمد زاہد نے تھانہ سٹی اٹک میں بیان دیا ہے کہ میں سی ایم ایچ اٹک میں بطور میجر فرائض انجام دے رہی ہوں رات 9بجے میں ، کرنل طاہرہ LT/COLتنویرصاحبہ اورمیجر شہناز اپنی گاڑی میں سوار ہوکر سلیم فوٹو اسٹوڈیو میں آئیں،کرنل طاہرہ گاڑی سے اتر کر سلیم فوٹو گرافر کی دوکان پر گئیںجبکہ میں اور میجر شہناز گاڑی میں بیٹھی رہیں ،گاڑی کے ڈیش بورڈ پر میرا پرس پڑا ہوا تھا،اسی دوران دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار آئے ہماری گاڑی کے ساتھ موٹر سائیکل کھڑا کیا اور پرس اٹھا کر لے گئے ہمارے شور کرنے پر نائب صوبیدار سعیداللہ جوکہ سلیم فوٹو گرافر کی دوکان پر موجود تھا آگیا جبکہ مذکورہ موٹر سائیکل سوارفرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

متعلقہ عنوان :