ایڈز جیسے سنگین مرض سے شہریوں کو بچانے کے لئے بلدیہ عظمیٰ کراچی بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے عملی اقدامات کرے گی، ڈپٹی میئر کراچی

جمعرات 27 اپریل 2017 23:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2017ء) ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے کہا ہے کہ HIV ایڈز جیسے سنگین مرض سے شہریوں کو بچانے کے لئے بلدیہ عظمیٰ کراچی بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے عملی اقدامات کرے گی، اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی واقف ہیں اور ہم نہیں چاہتے کہ یہ خطرناک مرض ہمارے ہاں بڑھے لہٰذا عام لوگوں میں آگاہی پھیلانے کی کوشش سمیت بلدیاتی اداروں کے زیر انتظام اسپتالوں میں ہرممکن حفاظتی اقدامات کئے جائیں گے، یو این ایڈز مشن کے مشکور ہیں کہ انہوں نے کراچی کو اپنے پروگرام کا حصہ بنایا جس کے لئے ہرممکن معاونت مہیا کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کی سہ پہر یو این ایڈز مشن برائے کراچی HIVایڈز جوائنٹ پروگرام سے متعلق وفد کے ارکان سے ملاقات اور ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، جس میںوفد کے ارکان یو این ایڈز پروگرام برائے پاکستان اور افغانستان کے کنٹری ڈائریکٹر Dr.Mamadou L.Sakho ، پی ایم ایڈز کنٹرول پروگرام کے ڈائریکٹر ڈاکٹر یونس چاچڑ ، سینئر پروگرام آفیسر ڈاکٹر صوفیہ، ایڈوائزر فہمیدہ اقبال، انفارمیشن آفیسر رجوال خان، کنسلٹنٹ ڈاکٹر قمر عباس، ڈاکٹر سکندر اقبال کے علاوہ وائس چیئرمین بلدیہ وسطی کراچی شاکر علی، سابق ایم این اے فرحت خان، چیئرپرسن سٹی کونسل میڈیکل کمیٹی ناہید فاطمہ، سینئر ڈائریکٹر میڈیکل سروسز ڈاکٹر محمد علی عباسی، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم ، ڈائریکٹر ہیلتھ کے ایم سی ڈاکٹر اصغر شیخ اور دیگر افسران نے شرکت کی، اجلاس کے دوران یو این ایڈز پروگرام کنٹری ڈائریکٹر Dr.Mamadou L.Sakho نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ان کا مقصد دنیا بھر میں ایڈز کے مرض کی روک تھام اور اس سلسلے میں حفاظتی اقدامات تجویز کرنا ہے انہوں نے بتایا کہ ایڈز کامرض تیزی سے پھیل رہا ہے اور یہی وقت ہے کہ فیصلہ ساز ادارے اور افراد ہر سطح پر اس کی روک تھام اور لوگوں میں احتیاطی تدابیر کی آگاہی پھیلانے میں اپنا موثر کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندے اس ضمن میں انتہائی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ کراچی ایک اہم شہر ہے اور جہاں ایڈز کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ضروری اقدامات ناگریز ہیں، انہوں نے کہا کہ 2030ء کو ہدف بناتے ہوئے HIV ایڈز کنٹرول پروگرام کے لئے جو مقاصد طے کئے گئے انہیں حاصل کرنے کے لئے عالمی ادارہ یونیسیف سمیت مختلف اداروں کے تعاون سے مہم چلا رہا ہے اور اس کے لئے کراچی سمیت دنیا کے کئی شہروں کو فاسٹ ٹریک پروگرام میں شامل کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے نچلی سطح پر انتہائی اہم اور کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اور متعدی امراض اور ان سے بچائو کے لئے تدابیر کرتے ہیں لہٰذا ایڈز سے بچائو کے لئے بھی یہ ادارے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں لوگوں کو اس مرض کے خطرات سے واقف کرنے کی ضرورت ہے خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں منشیات کے عادی ہیں یا وہ جگہیںجہاں غیر محفوظ جنسی اختلاط کی وجہ سے یہ مرض پھیلنے کا خطرہ ہے انہوں نے کہا کہ اس کے لئے آنے والے وفد میں زیادہ سے زیادہ وسائل وقف کرتے ہوئے زیادہ ٹیسٹ اور زیادہ آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے تاکہ ہم انسانیت کو لاحق اس بڑے خطرے سے خود کو بچا سکیں۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرمین بلدیہ وسطی شاکر علی نے ایڈز سے بچائو کی مہم کو ضلع وار چلانے پر زور دیا انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے گرس روٹ لیول پر اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :