لیسکو کا بجلی چوروں کے خلا ف آپریشن جاری ، ڈائریکٹ سپلائی پر چلتے تین ٹیوب ویل پکڑ لئے

جمعرات 27 اپریل 2017 23:24

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2017ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی( لیسکو )میں بجلی چوروں کے خلا ف آپریشن جاری ، نور پور آپریشن سب ڈویژن نے سید پور کھڈیاں کے علاقہ میں کاروائی کرتے ہوئے تین ٹیوب ویل ڈائریکٹ سپلائی پر چلتے ہوئے پکڑ لیئے،لیسکو ترجمان کے مطابق یہ تینوں کنکشن محمد عمران ولد محمد اصغر( قوم ارائیں)کی ملکیت ہیں۔

(جاری ہے)

ایک کنکشن بنام محمد اصغر حوالہ نمبر 45-11723-2225100کو 3,58,030 روپے دوسرے کنکشن بنام چوہدری محمد اکرم ولد حاجی محمدعلی حوالہ نمبر 45-11723-2222600 کو 9,26,760 روپے جبکہ تیسرے کنکشن بنام عبدالغنی ابراہیم حوالہ نمبر 45-11723-2222604 کو 2,07,968 روپے کا بل چارج کیا گیا اور پولیس اسٹیشن کھڈیاں کو ایف آئی آر درج کرنے کیلئے خط لکھ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :