لیسکو کابجلی چوروں کے خلا ف آپریشن جاری

جمعرات 27 اپریل 2017 23:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2017ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو سید واجد علی کاظمی کے حکم سے لیسکو میں بجلی چوروں کے خلا ف آپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

اسی سلسلے میں نور پور آپریشن سب ڈویژن کے ایس ڈی او ملک محمد رشید نے سید پور کھڈیاں کے علاقہ میں کاروائی کرتے ہوئے تین عدد ٹیوب ویل ڈائریکٹ سپلائی پر چلتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیئے یہ تینوں کنکشن محمد عمران ولد محمد اصغر( قوم ارائیں)کی ملکیت ہیں۔

ایک کنکشن بنام محمد اصغر حوالہ نمبر 45-11723-2225100کو 3,58,030 روپے دوسرے کنکشن بنام چوہدری محمد اکرم ولد حاجی محمدعلی حوالہ نمبر 45-11723-2222600 کو 9,26,760 روپے جبکہ تیسرے کنکشن بنام عبدالغنی ابراہیم حوالہ نمبر 45-11723-2222604 کو 2,07,968 روپے کا بل چارج کیا گیا اور پولیس اسٹیشن کھڈیاں کو ایف آئی آر درج کرنے کیلئے چٹھی لکھ دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :