Live Updates

لاڑکانہ :نواز شریف کو عمران خان کی سیاست مضبوط کر رہی ہے، حزب اللہ بگھیو

پیپلز پارٹی نے جمہوریت کیلئے کردار ادا کیا ہے، اور اب بھی جمہوریت اور سیاست کی بقا کیلئے سب سے آگے ہے،پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے کی وفود سے گفتگو

جمعرات 27 اپریل 2017 23:01

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2017ء) پیپلز پارٹی کے رکن اور سابق ایم این اے حزب اللہ بگھیو نے کہا ہے کہ قیامت کی نشانی یہ ہے کہ وزیر داخلہ شیر بن گئے ہیں، پرویز مشرف کے دور میں وزیر داخلہ کو پروٹوکول دیا گیا، نواز شریف کو عمران خان کی سیاست مضبوط کر رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کیلئے کردار ادا کیا ہے، اور اب بھی جمہوریت اور سیاست کی بقا کیلئے سب سے آگے ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے بجلی کی کی بندش کے حوالے سے جو وعدے کیے تھے، وہ پورے نہیں، ہوئے ہیں، سیپکو میں چوری کم نہ ہوئی ہے اور نہ ہی لوڈ شیڈنگ کم ہو رہی ہے، بگھیو نے کہا زرداری صاحب کے تمام کیسز عدالت سے کلیئر ہیں، ہم گندی سیاست میں پڑنا نہیں چاہتے ہیں، سابقہ ایم این اے نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی صورت بھی وزیر اعظم نواز شریف کے استعیفے سے دستبردار نہیں ہوگی، اگر جے آئی ٹی بنانی ہی تھی، تو جڈیشل کمیشن بنانا چاہیے تھا، وزیر اعظم نہیں بلکہ جے آئی ٹینواز شریف کے سامنے پیش ہوگی، اگر پانامہ کیس میں پیپلز اپرٹی کا ویر اعظم ہوتا تو اسے دو ماہ قبل سزا ہو چکی ہوتی، پی پی پی رہنماء نے کہا کہ پانچ ججز کی ججمنٹ میں یہ لکھا ہوا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے ثبوت کے طور پر جو دستاویزات جمع کرائی گئی ہیں، وہ لغو ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی تحریک نواز شریف کی رخصتی تک جاری رہے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات