ظہیر عباس کا کرکٹ کوچنگ اکیڈمی پائلٹ سکول وحدت روڈ اور اے پی ایس ماڈل ٹائون کا دورہ

جمعرات 27 اپریل 2017 22:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2017ء) ہیڈ آف کرکٹ اکیڈمیز سپورٹس بورڈ پنجاب ظہیر عباس نے کہا ہے نوجوانوں کو فضول سرگرمیوں کے بجائے سپورٹس کی جانب توجہ دینی چاہیے،پنجاب حکومت کی جانب سے قائم کی گئی کرکٹ کوچنگ اکیڈمی اکیڈمیز کے دروازے نوجوانوں کے لئے کھلے ہیں اور ان اکیڈمیز میں ماہر کوچز کھلاڑیوں کو تربیت دے رہے ہیں وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے ویژن کے مطابق سپورٹس کے فروغ کیلئے بھرپورکام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہا رکرکٹ کوچنگ اکیڈمی پائلٹ سکول وحدت روڈ اور اے پی ایس ماڈل ٹائون کا دورہ کرتے ہوئے کیا ہے، ظہیر عباس نے کھلاڑیوں کے کھیل کا جائزہ لیا ہے اور کوچز کی جانب سے دی جانے والی تربیت کے معیار کو بھی چیک کیا ہے۔لیجنڈ کرکٹر ظہیر عباس نے اس موقع پر کھلاڑیوں کو اپنے کھیل میں بہتری لانے کے لئے ٹپس بھی دی ہیں اور سخت محنت کی تلقین کی ہے۔ہیڈ آف کرکٹ اکیڈمیز سپورٹس بورڈ پنجاب ظہیر عباس نے مزیدکہا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب ان اکیڈمیز کے تربیت یافتہ کھلاڑی قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بنیں گے۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن سپورٹس کے فروغ کے لئے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ۔