کوئٹہ-, کسٹم انٹیلی جنس کے عملے کی کا رروائی

7 کروڑ مالیت کی 14 لگژری گاڑیاں ، ایرانی ڈیزل،کپڑا ، آٹو پارٹس، سیگریٹ ، کمبل ، گٹکا برآمد کر کے قبضے میں لے لیا گیا

جمعرات 27 اپریل 2017 22:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2017ء) کوئٹہ کسٹم انٹیلی جنس کے عملے نے گزشتہ روز کا رروائی کر تے ہوئے تقریبا7 کروڑ روپے مالیت کی 14 لگژری گاڑیاں ، ایرانی ڈیزل،کپڑا ، آٹو پارٹس، سیگریٹ ، کمبل ، گٹکا برآمد کر کے قبضے میں لے لیا جبکہ اس رواں مالی سال صوبہ بھر میں کاررروائیاں کر تے ہوئے اب تک تقریبا1 ارب 25 کروڑ روپے مالیت کا سامنا قبضے میں لیا ہے جس میں 165 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں بھی شامل ہیں یہ بات ڈپٹی کلکٹر کسٹم انٹیلی جنس انعام اللہ خان وزیر نے ’’آن لائن‘‘ سے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے بتائی انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس اشرف علی کی خصوصی ہدایت پر میری نگرانی میں کسٹم انٹیلی جنس کا عملہ سمگلنگ کی روک تھام کے لئے تواتر کے ساتھ کا رروائیا ں کر رہا ہے گزشتہ روز14 نان کسٹم پیڈ لگژری گاڑیاں 74 ہزار190 لیٹر ایرانی ڈیزل ، کپڑا، آٹو پارٹس، سیگریٹ ،سینکڑوں کمبل ، کارپٹ، گٹکا، ممنوعہ اشیاء قبضے میں لی جن کی مالیت تقریبا7 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ رواں مالی سال کے 10 ماہ کے دوران اب تک کسٹم انٹیلی جنس کے عملے نے مختلف کا رروائیاں میں26 لاکھ لیٹر ایرانی ڈیزل،25 ہزار لیٹر ایرانی پٹرول، 7 ہزار الیکٹرونک کا سامان،165 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں،1600 ٹائر،168 بڑی گاڑیاں،1 لاکھ14 ہزار گز غیر ملکی کپڑا880 کلو چائے کی پتی ،31 ہزار ڈنڈے، غیر ملکی سیگریٹ،سینکڑوں کمبل،500 ڈبے گھی،1321 کلو چرس ،420 ڈبے موبائل آئل قبضے میں لئے ہیں انہوں نے بتایا کہ تحویل میں لئے جانیوالے سامان کی کل مالیت 1 ارب25 کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ کسٹم انٹیلی جنس کا عملہ کم وسائل اور افرادی قوت کے باوجود صوبہ بھر میں تواتر کے ساتھ سمگلنگ کی روک تھام کے لئے کارروائیاں کر رہا ہے اور سمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بناکر اربوں روپے کا ریونیو قومی خزانے میں جمع کرایا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر اشرف علی کی خصوصی ہدایت پر عمل کر تے ہوئے صوبے بھر میں سمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنا نے کے لئے دن رات کا رروائیاں کی جا رہی ہے تاکہ سمگلنگ کے ناسور کو معاشرے سے ختم کیا جائے کسٹم انٹیلی جنس نے ہمیشہ صوبے،ملک اور قوم کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے اقدامات اٹھائے ہیں تاکہ سمگلروں کے عزائم کو ناکام بنا کر اس کی مستقل بنیادوں پر روک تھام کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :