پاک افغان سرحدی علاقے میں ڈرون حملہ ،تحریک طالبان پاکستان کے 7دہشت گرد ہلاک

ہلاک دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے ،ْرپورٹ

جمعرات 27 اپریل 2017 21:45

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2017ء) افغانستان کے سرحدی علاقے میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 7دہشت گرد مارے گئے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے زوئے میں امریکی ڈرون نے تحریک طالبان پاکستان کے کمپائونڈ پر دو میزائل داغے جس کے نتیجے میں7دہشت گرد مارے گئے ۔ہلاک دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے ۔