فیصل آباد ،صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم کے موقع پر 70واں سالانہ جلسہ دستارفضیلت اور ختم بخاری شریف آج ہو گا

جمعرات 27 اپریل 2017 20:48

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2017ء) ․اہلسنّت کی عظیم و قدیم مرکزی دارالعلوم جامعہ رضویہ مظہر اسلام جھنگ بازار فیصل آباد میں عرس اما م اعظمؓ اور محدث اعظمؒ و قائد ملت اسلامیہ صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم کے موقع پر 70واں سالانہ جلسہ دستارفضیلت اور ختم بخاری شریف آج28اپریل کو بعد ازنماز مغرب ہو گا۔ جس میں ملک بھر سے اہم مذہبی شخصیات شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

تقریب میں شرکت کرنیوالی اہم شخصیات میں سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی، جامعہ رضویہ کے سرپرست اعلیٰ اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ پیر حامد رضا ،علامہ ضیاء الحق نقشبندی، سنی تحریک کے سربراہ بلال سلیم قادری، شیخ الحدیث علامہ محمد سعید قمر سیالوی،میاں جلیل احمد شرقپوری،جماعت اہلسنّت برطانیہ کے صدر علامہ احمد نثار بیگ،سید شفاعت رسول ، جماعت اہلسنّت پنجاب کے صدر مفتی محمد اقبال چشتی ، علامہ پیر حامد سرفراز ،سنی علماء بورڈ کے مفتی محمد سعید رضوی ، مفتی محمد حسیب قادری ، مفتی محمد کریم خان، مولانا محمد اکبر نقشبندی، مفتی محمد وسیم رضا اور دوسری شخصیات خطاب کریں گی۔