خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ صحت کا اجلاس

بی ایچ یو نتھیاگلی، جناح میڈیکل کالج، برن یونٹ کے قیام اورریستورانوں میں خوراک کی چیکنگ کے نظام اور محکمہ صحت کے دیگر مختلف امور پر تفصیلی بحث

جمعرات 27 اپریل 2017 20:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2017ء) خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ صحت کا ایک اجلاس جمعرات کے روز کمیٹی کے چیئر مین اور رکن صوبائی اسمبلی محمود جان کی زیر صدارت پشاور میں منعقد ہواجس میں کمیٹی کے ممبران اور اراکین اسمبلی ارباب جہانداد خان، شاہ حسین خان ،محمود احمد خان، میاں ضیاالرحمان اور آمنہ سردار سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمیٹی کے اراکین نے کمیٹی کے ہونے والے گزشتہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیاعلاوہ ازیں اجلاس میں بی ایچ یو نتھیاگلی، جناح میڈیکل کالج، برن یونٹ کے قیام اورریستورانوں میں خوراک کی چیکنگ کے نظام اور محکمہ صحت کے دیگر مختلف امور پر تفصیلی بحث ہوئی اور چیئر مین کمیٹی نے کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صحت کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس سلسلے میںکوئی سستی نہیں برتنی چاہیئے۔ اجلاس میں مختلف امور کے نمٹانے سے متعلق اہم فیصلے بھی کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :