جناح پریس کلب رجسٹرڈ وریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان ہڑپہ کاتعزیتی اجلاس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 27 اپریل 2017 18:48

ہڑپہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔27اپریل2017ء) : جناح پریس کلب رجسٹرڈ وریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان ہڑپہ کا تعزیتی اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق جناح پریس کلب رجسٹرڈ وریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان ہڑپہ کا تعزیتی اجلاس زیرصدارت راؤ عبدالغفورچئیرمین ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان ہڑپہ منعقدہوااجلاس میں گزشتہ روز ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل رائے سجادحسین کھرل کے بھائی غلام عباس خان کھرل کی وفات پراظہارتعزیت اورمرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعاکی گئی اس موقع پرجناح پریس کلب رجسٹرڈ کے چئیرمین میاں ساجدبشیر، صدر چوہدری منیراحمدساجد ،سیکرٹری جنرل محمدشریف نوری،نائب صدرمحمدسلیم قادری ،جوائنٹ سیکرٹری شیخ ذیشان شہزاد،فنانس سیکرٹری محمدداؤدخان ،سیکرٹری چوہدری ذوالفقارایگزیکٹوممبرعابدرفیق ،عمران حبیب،وقارلامین،شاہین چغتائی سمیت دیگرصحافیوں نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :