ْلاڑکانہ ،22 سالا نوجوان نادر علی شیخ کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا

جمعرات 27 اپریل 2017 18:24

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2017ء) لاڑکانہ شہر کے تھانہ حیدری کے حد گجن پور محلہ کے رہائشی 22 سالا نوجوان نادر علی شیخ کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

اطلاع پر حد کے تھانہ کی پولیس نے پہنچ پر جائہ وقوعہ کا معائنہ کیا اور زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں لاڑکانہ شعبہ حادثات پہنچایا جہاں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے نوجوان جان بحق ہوگیا۔

بتایا جاتا ہے کہ مقتول نے کچھ وقت قبل پسند کی شادی کی تھی جس پر لڑکی کے ورثا ناراض تھے جس کے باعث واقعہ رونما ہوا ہے۔ دوسری جانب لاش کی پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کی گئی، لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، تاہم آخری اطلاع موصول ہونے تک واقعہ مقدمہ درج نہ ہوسکا تھا۔

متعلقہ عنوان :