لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام گیارہویں جماعت کا انگریزی کا پیپر لیا گیا

جمعرات 27 اپریل 2017 18:24

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2017ء) لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام گیارہویں جماعت کا انگریزی کا پیپر لیا گیا جس کے دوران لاڑکانہ کے مختلف امتحانی مراکز پر نقل بدستور برقرار رہا اور پرچہ فوری طور پر آؤٹ ہوگیا۔

(جاری ہے)

امتحانی مراکز کے باہر اور پارکوں میں نہ صرف امیدواروں کے مددگار پر پولیس اہلکار بھی موبائل فون کے ذریعے امیدواروں کو حل شدہ مواد منتقل کرتے رہے جن کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جاسکی۔ دوسری جانب تعلیمی بورڈ کی ٹیموں نے مختلف امتحانی مراکز پر چھاپے مار کر 30سے زائد امیدواروں کو نقل کرتے ہوئے پکڑ لیا جنہیں امتحانی مراکز سے باہر نکال دیا گیا۔