ملک میں یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں2روپے 85پیسے کمی امکان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 27 اپریل 2017 17:16

ملک میں یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں2روپے 85پیسے کمی امکان
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔27اپریل2017ء):ملک میں یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی امکان ہے،جس کے تحت پٹرول کی قیمت میں 2روپے 35پیسے کمی کاجارہی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے اوگرانے سمری وزارت پٹرولیم کوارسال کردی ہے۔سمری کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2روپے 35پیسے،جبکہ ہائی اسپیڈڈیزل 2روپے 85پیسے کمی کی تجویزپیش کی گئی ہے۔اسی طرح مٹی کے تیل میں 8روپے اضافی کیاجارہاہے۔وزارت خزانہ کی منظوری کے بعدنئی قیمتوں کااطلاق یکم مئی سے ہوگا۔