آرمی چیف کی ہدایت پر اعلیٰ سطح کے فوجی وفد کا دورہ افغانستان ۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 27 اپریل 2017 17:15

آرمی چیف کی ہدایت پر اعلیٰ سطح کے فوجی وفد کا دورہ افغانستان ۔ آئی ایس ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 اپریل 2017ء) : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر پاک فوج کے اعلیٰ وفد نے افغانستان کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی وفد کی قیادت چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹننٹ جنرل بلال اکبر نے کی۔ فوجی وفد نے دورہ افغانستان کے دوران افغانستان کے آرمی چیف اور وزیر دفاع سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں افغانستان میں مزار شریف واقعہ پر اظہار تعزیت اور افغان عوام اور فوج سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔

(جاری ہے)

لیفٹننٹ جنرل بلال اکبر نے مزار شریف میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے متاثرہ افراد اور زخمیوں کی پاکستان میں مفت علاج کی پیشکش بھی کی۔ ملاقات میں دو طرفہ بارڈر مینجمنٹ کے امور کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ لیفٹننٹ جنرل بلال اکبر نے افغان قیادت کو بتایا کہ پاکستان کے تمام علاقوں پر پاک فوج کا مکمل کنٹرول ہے۔پاکستانی فوجی وفد نے افغان حکام سے دو طرفہ بارڈر کوآرڈنیشن اقدامات پر مذاکرات بھی کیے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ افغانستان کو بتا دیا ہے کہ پاکستان اپنی سر زمین کو افغانستان کے خلاف نہیں ہونے نہیں دے گا۔