مشال قتل کیس:مرکزی ملزم عمران کوخفیہ اطلاع پرآج گرفتارکرلیا،ڈی آئی جی مردان

قتل میں ملوث مزید41افرادگرفتار،فائرنگ کرنیوالےملزم عمران مشال کاکلاس فیلوتھا،ملزم عمران نےاپنےجرم کااعتراف بھی کرلیاہے،رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی۔ ڈی آئی جی مردان عالم شنواری کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 27 اپریل 2017 17:07

مشال قتل کیس:مرکزی ملزم عمران کوخفیہ اطلاع پرآج گرفتارکرلیا،ڈی آئی ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔27اپریل2017ء) :ڈی آئی جی مردان پولیس عالم شنواری نے کہاہے کہ مشال قتل کیس میں مرکزی ملزم عمران کوخفیہ اطلاع پرآج گرفتارکرلیاہے،قتل میں ملوث مزید41افرادگرفتارکرلیے ہیں،فائرنگ کرنیوالے ملزم کانام عمران ہے ،جو کہ مشال کاکلاس فیلوتھا۔ملزم عمران نے اپنے جرم کااعتراف بھی کرلیاہے۔انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے مشال قتل کیس میں مرکزی ملزم سمیت مزید41افرادکوگرفتارکرلیاہے۔

انہوں نے کہا کہ فائرنگ کرنیوالے ملزم کانام عمران ہے ،جو کہ مشال کاکلاس فیلوتھا۔ملزم عمران نے اپنے جرم کااعتراف بھی کرلیاہے۔گواہان کے مطابق مشال کوگولی ملزم عمران نے ہی ماری ہے۔مشال کو2گولیاں ماری گئیں۔مرکزی ملزم کوخفیہ اطلاع پرآج ہی گرفتارکیاگیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مشال کیس کی انکوائری ثبوتوں کی بنیادپرہورہی ہے۔جبکہ مشال کیس کوپیشہ ورانہ اندازمیں ہینڈل کررہے ہیں۔

ایف آئی اے بھی مشال کیس سے متعلق جلداپنی رپورٹ دے گی۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ کیس میں کوئی بے گناہ نہ پکڑاجائے۔مشال قتل کیس کی رپورٹ سپریم کورٹ میں بھی جمع کروادی ہے۔انہوں نے کہا کہ واقعے کی اطلاع ملنے کے 13منٹ بعدپولیس جائے وقوعہ پرپہنچ گئی۔مشال یونیورسٹی میں نہیں تھا توپولیس ایڈمن بلاک میں چلے گئی۔پولیس نے یونیورسٹی پروفیسرسمیت دولوگوں کوبچایا۔

متعلقہ عنوان :