Live Updates

کل کا جلسہ کرپٹ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ہوگا‘ نواز شریف اینڈ کمپنی نے نظریات کی خلاف ورزی کی ‘کرپشن لوٹ مار ہر زبان پر زدعام ہے‘پاکستان کے وسائل عیاشیوں میں اڑائے جارہے ہیں‘ عمران خان حقیقی معنوں میں قائد ہیں

پاکستان تحریک انصاف دبئی کے رہنما سردار ثاقب الیاس کی صحافیوں سے بات چیت

جمعرات 27 اپریل 2017 17:36

کل کا جلسہ کرپٹ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ہوگا‘ نواز شریف اینڈ ..
اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف دبئی کے رہنما سردار ثاقب الیاس نے کہا ہے کہ کل کا جلسہ کرپٹ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، نواز شریف اینڈ کمپنی نے نظریات کی خلاف ورزی کی ہے،کرپشن لوٹ مار ہر زبان پر زدعام ہے،پاکستان کے وسائل عیاشیوں میں اڑائے جارہے ہیں، عمران خان حقیقی معنوں میں قائد پاکستان ہیں اور بہت جلد رپاکستان عوام کو کرپٹ حکمرانوں کے پنجوں سے آزاد کرا دیں گے،اوور سیز تارکین وطن عمران خان ۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو اپنا آئیڈیل مانتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سردار ثاقب الیاس نے کہا کہ آج کے بعد کرپٹ حکمرانوں کو سونے کیلئے نیند کی گولیاں لینا پڑیں گی آج کا جلسہ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے پاکستان کے تشخص کو بری طرح مجروع کیا ہے انہوں نے کرپٹ حکمران کرپشن میں لت پت ہیں ریاست کے اندر ہر شخص ان کی کرپشن کی کہانیاں سناتا پھرتا ہے۔

پڑھے لکھے نوجوان ڈگریاں ہاتھوں میں لیے پھر رہے ہیں نالائق لوگوں کو نوکریاں دی جارہی ہے کرپٹ حکومت نے میرٹ کا جنازہ نکال دیا ہے حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔۔انہوں نے کہا کہ عمران خان حقیقی معنو ں میں قائد پاکستان ہیں بہت جلد عمران خان کی قیادت میں بہت جہد کرپٹ حکمرانوں کو چلتا کر دیں گے اور عوام کو حق حکمرانی دیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اوور سیز تارکین وطن کے دلوں پر راج کرتے ہیں اور ان کو ہی اپنا سیاسی آئیڈیل مانتے ہیں
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات