البیراک کی ثریا پارک، یوسی125 میں گھر گھر صفائی آگاہی سرگرمی

مقامی عوامی نمائندگان کی خصوصی شرکت، سنئیر منیجر آپریشنز محمود اوزتنچ کی قیادت میں آگاہی واک کی گئی

جمعرات 27 اپریل 2017 17:36

البیراک کی ثریا پارک، یوسی125 میں گھر گھر صفائی آگاہی سرگرمی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2017ء)البیراک ویسٹ مینجمنٹ کے زیرِ اہتمام ثریا پارک، یوسی125 میں بروز جمعرات گھر گھر صفائی آگاہی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔ البیراک کمیونیکیشنز ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان نے علاقے میں کیمپ قائم کر کے سینٹری ورکرز کے ہمراہ مقامی دکانداروں اور علاقہ مکینوں میں گھر گھر جا کر میں صفائی آگاہی ہدایت نامے اور مفت ویسٹ بیگز تقسیم کئے ۔

(جاری ہے)

مقامی رہائشیوں سے درخواست کی گئی کہ وہ گلی محلے کی صفائی برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔سرگرمی کی قیادت سنئیر منیجر آپریشنز محمود اوزتنچ نے کی۔ جنرل کونسلر زملک عدنان علی، اعجاز حسین چاند، حاجی قیصر مصطفی اور مقامی رہنما چوہدری محمد اشرف نے سرگرمی میں خصوصی شرکت کی۔ عوامی نمائندگان ،البیراک افسران اور مقامی رہائشیوں کے ہمراہ آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر البیراک کے اسسٹنٹ منیجرز شہزاد، سہیل محمود اور سلمان اعجاز موجود تھے۔