سندھ ہائی کورٹ نے حکومت سے لاوارث لاشوں کی شناخت کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

جمعرات 27 اپریل 2017 17:32

سندھ ہائی کورٹ نے حکومت سے لاوارث لاشوں کی شناخت کے حوالے سے جامع منصوبہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے لاوارث لاشوں سے متعلق کیس کی سماعت پر سندھ حکومت سے لاوارث لاشوں کی شناخت اور ڈی این اے کے لئے جامع منصوبہ بندی سے متعلق رپورٹ دو ہفتوں میں طلب کرلی ہے۔جمعرات کوسندھ ہائی کورٹ کے جسٹس شفیع صدیقی پر مشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت میں لاوارث لاشوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت میں پولیس کی جانب سے لاوارث لاشوں سے متعلق رپورٹ جمع کرادی گئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایدھی چھیپا اور دیگر کے پاس لاوارث لاشوں کی شناخت کا موثر نظام نہیں ہے۔ ایدھی کے قبرستان میں 84 ہزار لاشیں دفن ہیں۔ لاشوں کے حوالے سے مختلف رفاہی اداروں سے ڈیٹا حاصل کیا جا رہا ہے ۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انفرا سٹرکچر بنانا پولیس اور حکومت کا کام ہے ،رفاعی اداروں کا نہیں۔ لاوارث لاشوں کے لئے موثر نظام ہونا چائیے۔ عدالت نے سندھ حکومت سے لاوارث لاشوں کی شناخت اور ڈی این اے کے لئے جامع مکینزم بناکر تفصیلی رپورٹ دو ہفتوں میں پیش کرنے کا حکم دے دیتے ہوئے مزید کارروائی ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :