ہائیکورٹ نے لگژری ٹیکس کی وصولی کیلئے جاری نوٹسز پر عملدرآمد روکنے کا حکم ،تمام درخواستوں کو یکجا کرکے پیش کرنیکی ہدایت

جمعرات 27 اپریل 2017 17:31

ہائیکورٹ نے لگژری ٹیکس کی وصولی کیلئے جاری نوٹسز پر عملدرآمد روکنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2017ء)لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو لگژری ٹیکس کی وصولی کے لئے جاری نوٹسز پر عملدرآمد سے روکتے ہوئے اس نوعیت کی تمام درخواستوں کو یکجا کرکے پیش کرنے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے مختلف درخواستوںپر سماعت کی جن میں موقف اپنایا گیا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے دو کنال اور اس سے بڑے گھروں پر لگژری ٹیکس عائد کر رکھا ہے ۔

حالانکہ سے پہلے سے پراپرٹی ٹیکس دینے والوں پر دوبارہ ٹیکس عائد نہیں کیا جا سکتا ۔ استدعا ہے کہ محکمے کی طرف سے لگژری ٹیکس کی وصولی کے جاری کئے گئے نوٹسز کو کالعدم قرار دیا جائے۔ فاضل عدالت نے نوٹسر پر عملدرآمد روکنے کا حکم دیتے ہوئے اس قسم کی تمام درخواستوں کو یکجا کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔