اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں پارلیمانی وفد (کل )افغانستان کے دورے پر جائیگا

وفد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کر نے کے لئے افغان صدر سمیت دیگر سے ملاقاتیں کریگا

جمعرات 27 اپریل 2017 17:28

اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں پارلیمانی وفد (کل )افغانستان کے دورے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2017ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں پارلیمانی وفد کل (جمعہ )کابل کے دورے پر روانہ ہو گا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ افغان صدر کی جانب سے وزیراعظم نوازشریف کو خط لکھا گیا تھا کہ دونوں ممالک میں کشیدگی کم کر نے کے لئے پاکستان اپنا پارلیمانی وفد افغانستان بھیجے جس پر وزیراعظم نوازشریف نے سپیکر ایازصادق کی سربراہی میں پارلیمانی وفد تشکیل دیا اور اب وہ وفد آج بروز جمعہ کو کابل جائے گا اور وہاں پر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کر نے کے لئے افغان صدر اور افغان مجلس شوری کے سپیکر سمیت سکیورٹی اعلی افسران سے بھی ملاقاتیں کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :