سی پیک کا عظیم منصوبہ پاکستان کی معاشی تاریخ اور اقتصادی ترقی کا اہم سنگ میل ثابت ہو گا جس میں ہر شعبے کے لئے ترقی کے مواقع موجود ہیں، تعلیمی و فنی ادارے صنعت و تجارت سے وابستہ افراد کے باہمی تعاون سے عوامی سطح پر سی پیک کی اہمیت اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ اس منصوبے سے بھر پور فائدہ اٹھایا جاسکے

وفاقی وزیر پلاننگ و منصوبہ بندی احسن اقبال کا فاسٹ سکول آف مینجمنٹ کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب

جمعرات 27 اپریل 2017 17:28

سی پیک کا عظیم منصوبہ پاکستان کی معاشی تاریخ اور اقتصادی ترقی کا اہم ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2017ء) وفاقی وزیر پلاننگ و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک کا عظیم منصوبہ پاکستان کی معاشی تاریخ اور اقتصادی ترقی کا اہم سنگ میل ثابت ہو گا جس میں ہر شعبے کے لئے ترقی کے مواقع موجود ہیں، تعلیمی و فنی ادارے صنعت و تجارت سے وابستہ افراد کے باہمی تعاون سے عوامی سطح پر سی پیک کی اہمیت اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ اس منصوبے سے بھر پور فائدہ اٹھایا جاسکے۔

انہوں نے یہ بات فاسٹ سکول آف مینجمنٹ کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کا اہتمام اسسٹنٹ پروفیسر عثمان ظفر چوہدری نے کی۔ سمینار میں ایوان صنعت و تجارت گوجرانولہ کے صدر سعید احمد تاج، ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل ڈومیسٹک وزارت کامرس ڈاکٹر سہیل صفدر ، جامعات کے سربراہان ، فکلٹی ممبران ، ٹریڈو کامرس اداروں کے ممبران ، کارپوریٹ سیکٹر کی نمایاں شخصیات اور ماہرین معاشیات سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز اور طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

احسن اقابل نے کہاکہ سی پیک ایک گیم چینجر ہے جس میں ہنر مند ، نیم خواندہ ، پڑہے لکھے اور مختلف شعبوں میں مہارت رکھنے والوں کے لئے ملازمتوں اور کاروبار کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔ انہوں نے فاسٹ سکول آف مینجمنٹ کی طرف سے سی پیک کے امکانات اور حقائق کے موضوع پر کانفرنس کے انعقاد کو خوش آئندقرار دیتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوانوں کو اس عظیم منصوبے سے آگاہ کیا جائے اور انہیں یہ مواقع فراہم کئے جائیںتا کہ وہ اپنی عملی زندگی میں ایسے منصوبوں سے فائدہ اٹھاسکیں۔

انہوں نے اس حوالے سے ہائر ایجوکیشن کمشن کے کردار کو بھی سراہا جس کی طرف سے خصوصی تربیتی ادارے متعارف کرائے ہیں۔ ریکٹر فاسٹ یونیورسٹی ڈاکٹر عامر محمود نے کہاکہ دو ملین افراد کے لئے خوراک اور دیگر اجناس کی فراہمی سمیت صنعت و تجارت کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ضروری ہے کہ پیک جیسے منصوبے جلد از جلدمکمل کئے جائیں۔ تقریب سے دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے ثمرات سے مفید ہونے کیلئے مناسب رہنمائی اور مستقبل کی ضروریات سے اہم اہنگ ہونا ضروری ہے تاکہ ہم اس عظیم شاہراہ سے فائدہ اٹھا کر اپنی برآمدات میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کر سکیں ۔