سی پیک پاکستان کی معاشی تاریخ اور اقتصادی ترقی کا اہم سنگ میل ثابت ہو گا،احسن اقبال

جمعرات 27 اپریل 2017 17:26

سی پیک پاکستان کی معاشی تاریخ اور اقتصادی ترقی کا اہم سنگ میل ثابت ہو ..
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2017ء) وفاقی وزیر پلاننگ و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کی معاشی تاریخ اور اقتصادی ترقی کا اہم سنگ میل ثابت ہو گا جس میں ہر شعبے کے لئے ترقی کے مواقع موجود ہیں، عمومی و فنی تعلیمی ادارے صنعت و تجارت سے وابستہ افراد کے باہمی تعاون سے عوامی سطح پر سی پیک کی اہمیت اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

انہوں نے یہ بات ایک نجی تعلیمی ادارے کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سمینار میں ایوان صنعت و تجارت گوجرانولہ کے صدر سعید احمد تاج، ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل ڈومیسٹک وزارت کامرس ڈاکٹر سہیل صفدر ، جامعات کے سربراہان ، فیکلٹی ممبران ، ٹریڈو کامرس اداروں کے ممبران ، کارپوریٹ سیکٹر کی نمایاں شخصیات اور ماہرین معاشیات سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز اور طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

احسن اقابل نے کہاکہ سی پیک ایک گیم چینجر ہے جس میں ہنر مند ، نیم خواندہ ، پڑھے لکھے اور مختلف شعبوں میں مہارت رکھنے والوں کے لئے ملازمتوں اور کاروبار کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔ ریکٹر فاسٹ یونیورسٹی ڈاکٹر عامر محمود نے کہاکہ دو ملین افراد کے لئے خوراک اور دیگر اجناس کی فراہمی سمیت صنعت و تجارت کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ضروری ہے کہ پیک جیسے منصوبے جلد از جلدمکمل کئے جائیں۔ تقریب سے دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے ثمرات سے مفید ہونے کیلئے مناسب رہنمائی اور مستقبل کی ضروریات سے اہم اہنگ ہونا ضروری ہے تاکہ ہم اس عظیم شاہراہ سے فائدہ اٹھا کر اپنی برآمدات میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کر سکیں ۔