ایل ڈی اے کا پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم میں آپریشن، 6 غیر قانونی عمارتیں سربمہر

جمعرات 27 اپریل 2017 17:25

ایل ڈی اے کا پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم میں آپریشن، 6 غیر قانونی عمارتیں ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2017ء) ایل ڈی اے کے شعبہ ریکوری کا پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم میں آپریشن، ایل ڈی اے نے غیر قانونی کمرشلائزیشن پر 6عمارتیں سربمہر کردیں۔

(جاری ہے)

123بی ازمیر ٹاؤن میں یونیورسٹی آف سرگودھا کا سب آفس سربمہر ،22ایس پی آئی اے سوسائٹی میں ڈائیوکا ٹکٹنگ آفس ،فخر کلینک سر بمہر، 180ایس پی آئی اے سوسائٹی میں کاٹن وڈ کی آؤٹ لٹ سربمہر، 194اے اقبال ایونیو میں ٹی سی ایس،مشروم کی برانڈ سربمہر ‘191اے اقبال ایوینو ،جنید جمشید،ڈائرنر ،المیراسوبمہر اور7جی پی آئی اے سوسائٹیر ریجاس،ہیش ٹیگ سیل کردیا گیا۔کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشلائزیشن واجد علی نے پولیس کے ہمراہ کی، جبکہ غیرقانونی کمرشلائزیشن کے خلاف کارروائی جاری ہے۔