جہلم میں بچوں کی قابل اعتراض ویڈیوز بنانے والا مرکزی ملزم گرفتار، خواتین بھی شامل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 27 اپریل 2017 16:57

جہلم میں بچوں کی قابل اعتراض ویڈیوز بنانے والا مرکزی ملزم گرفتار، خواتین ..
جہلم (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 اپریل 2017ء) : جہلم میں کم سن بچوں کی قابل اعتراض ویڈیوز بنانے والا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیاہے۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار کیے جانے والے ملزم عمیر نے انکشاف کیا کہ گروہ میں خواتین بھی شامل ہیں۔ نویں جماعت کی متاثرہ طالبہ کےمطابق کلاس فیلو علینہ بہانے سے اپنے گھر لے گئی جہاں دو ملزمان نے اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کی ویڈیو بھی بنائی۔

(جاری ہے)

ملزمان نے متاثرہ لڑکی سے 15 لاکھ روپے کا مطالبہ بھی کیا۔ رقم نہ دینے کی صورت میں زیادتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکی بھی دی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمیر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے بیان پر چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گروہ میں موجود مزید ملزمان کی تلاش اور گرفتاتری کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔