ٹرمپ نے صدارت کے ابتدائی سو دنوں میں انسانی حقوق کے خلاف سوسے زائد اقدامات کئے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 27 اپریل 2017 16:57

ٹرمپ نے صدارت کے ابتدائی سو دنوں میں انسانی حقوق کے خلاف سوسے زائد اقدامات ..
نیویارک(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27اپریل۔2017ء) انسانی حقوق تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ امریکی صدرٹرمپ نے اپنے ابتدائی سو دنوں میں انسانی حقوق کے خلاف سوسے زائد اقدامات کئے۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت کے سو دن مکمل کرلئے، انسانی حقوق تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ٹرمپ کی صدارت کے پہلے 100 روز کے بارے میں رپورٹ جاری کردی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نفرت اور تعصب کو فروغ دے رہی ہے، سوروز میں انسانی حقوق کے خلاف سو سے زائد اقدامات کئے گئے، مسلم ممالک پر پابندی سے نفرت کو فروغ دیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ میں امریکی مسلمانوں کیخلاف نفرت کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، وائٹ ہاو¿س نے مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز واقعات پرردعمل نہیں دیا، پناہ گزینوں کو دنیا کے سامنے دہشتگرد بنا کرپیش کیا گیا، مہاجرین کا راستہ بند کرکے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

ا یمنسٹی انٹر نیشنل نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے مہاجرین کی آمد روک کر انسانی حقوق پامال کئے ہیں، امیگریشن حوالات میں80 ہزارافراد پھنسے ہوئے ہیں جبکہ پہلے100روز امریکی بمباری سے سیکڑوں معصوم شہری ہلاک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :