Live Updates

وزیراعظم کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس،پاناماکیس اورسیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

پاناماکیس کےفیصلےکےبعد پیداہونیوالی صورتحال پرمشاورت،جبکہ عمران خان کے10ارب روپےکی پیش کش کادعویٰ مسترد،عمران جھوٹ بول کرآرٹیکل62اور63 کےتحت نااہل ہوسکتےہیں،قانونی ماہرین کی رائے،ہمیشہ خودکوعدالت اورعوام کےسامنے احتساب کیلئےپیش کیا۔وزیراعظم نوازشریف کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 27 اپریل 2017 16:53

وزیراعظم کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس،پاناماکیس اورسیاسی صورتحال پرتبادلہ ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔27اپریل2017ء) : وزیراعظم محمدنوازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس ہوا،جس میں پاناما کیس کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر مشاورت کی گئی،جبکہ عمران خان کے10 ارب روپے کی پیش کش کا دعویٰ بھی مستردکیاگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق قانونی ماہرین نے وزیراعظم نوازشریف کوعمران خان کے 10ارب روپے الزامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

قانونی ماہرین نے وزیراعظم کوعمران خان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کامشورہ بھی دیا۔ نوازشریف قانونی ماہرین کے مشورے پرجلدحتمی فیصلہ کرینگے۔شرکاء اجلاس نے کہا کہ بہتان تراشی اور الزامات عمران خان کاوطیرہ ہے۔عمران جھوٹ بول کرآرٹیکل62اور63 کےتحت نااہل ہوسکتےہیں۔ تاہم عمران خان الزامات لگاکرعدالتوں سمیت ہرجگہ غلط ثابت ہوئے۔اس موقعہ پروزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ہمیشہ خودکوعدالت اور عوام کے سامنے احتساب کیلئے پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ جھوٹ اور بہتان ہمیشہ ناکام ہواہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات