رکن قومی اسمبلی بسم اللہ جان اور سینیٹرحیات اللہ جان کی پاکستانی شہریت سے متعلق کیس سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی

جمعرات 27 اپریل 2017 17:02

رکن قومی اسمبلی بسم اللہ جان اور سینیٹرحیات اللہ جان کی پاکستانی شہریت ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2017ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے رکن قومی اسمبلی بسم اللہ جان اور سینیٹرحیات اللہ جان کی پاکستانی شہریت سے متعلق درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دی۔جمعرات کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے فاٹاسے تعلق رکھنے والے نثار الحق کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے سیکرٹری داخلہ ،سیکرٹری خارجہ ،چیف الیکشن کمشنر ، سیکرٹری سیفران اور چیئرمین نادرا سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر تے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دی ۔سماعت کے موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایم این اے بسم اللہ جان اور سینٹر حیات اللہ جان پارلیمنٹ کے رکن بننے کی اہلیت نہیں رکھتے ،ایم این اے اور سینیٹر دونوں صادق اور امین نہیں رہے ،عدالت کارروائی کا حکم دے ۔